احساس کفالت پروگرام ،ضلع پاکپتن میں 1242 مستحقین میں 1کروڑ 49 لاکھ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر پاکپتن

جمعرات 2 جولائی 2020 22:52

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک ضلع پاکپتن میں 1242 مستحقین میں ایک کروڑ انچاس لاکھ ایک ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور یہ عمل تمام مستحقین تک امدادی رقوم کی فراہمی تک جاری رہے گا ،یہ بات ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان اپنے دفتر میں پروگرام کے جائزہ اجلاس میں بتائی -انہوں نے بتایا کہ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے ضلع کے مختلف مقامات پر5سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ وزیر اعظم احساس کفالت پر وگرام کے تحت ابتک 1242 افراد میں ابتک 1 کروڑ 49 لاکھ1 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں -انہوں نے مزید بتایا کہ ہر مستحق کو 12ہزار روپے نقد دیئے جا رہے ہیں جس کے لئے تصدیقی عمل بھی سنٹر میں ہی مکمل کیا جا رہا ہے -انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امداد کے لئے آنے والے مستحقین کو تمام ضروری سہولیات خصوصا پینے کا ٹھنڈا پانی اور سایہ ضرور مہیا کیا جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلع میں احساس کفالت پرو گرام کے تحت قائم سنٹر وں کا دورہ کیا اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں