پاکپتن،شہر اور گرد و نواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، منافع خوروں نے من مرضی کی قیمتیں مقرر کرلیں،شہریوں کو مہنگائی کی سونامی کاسامنا

جمعرات 2 جولائی 2020 22:52

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) شہر اور گرد و نواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، منافع خوروں نے من مرضی کی قیمتیں مقرر کرلیں، انتظامیہ کی غفلت سے شہریوں کو مہنگائی کی سونامی کاسامناہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ہے اور اشیاء خورد و نوش کی خودساختہ قیمتیں مقرر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی اپنی جاری کردہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی لگتا ہے جیسے ملک بھر کی مہنگائی نے پاکپتن کا رخ کرلیا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام نوٹس لیکر خودساختہ مہنگائی جیسے لوٹ مار کے بازار کو بند کریں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں