چھوٹا کنبہ ترقی و خو شحالی کا ضامن ہے ، چھوٹے کنبے کی تشکیل کے عمل کو پروان چڑھایا جائے،احمدکمال مان

عوام کو مناسب رہنمائی دی جائے ، پنجاب حکومت تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شا ں ،تمام وسائل بروئے کا رلائے جا ئیں،ڈپٹی کمشنر پاکپتن

بدھ 16 ستمبر 2020 18:17

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) چھوٹا کنبہ ترقی و خو شحالی کا ضامن ہے ، چھوٹے کنبے کی تشکیل کے عمل کو پروان چڑھایا جائے اور اس مقصد کے حصول کیلئے عوام کو مناسب رہنمائی دی جائے ، پنجاب حکومت تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شا ں ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کا رلائے جا ئیں ، تولیدی صحت سے متعلق سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور عوام کو گراس روٹ لیول تک سہولیات فراہم کی جائیں ، فیملی ہیلتھ کلینک پر ڈاکٹر اورفلاحی مراکز پرسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی کوارڈینشین کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی ،ڈپٹی ڈی او پاپولیشن احمد صہیب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ایجو کیشن سرفراز حسین ، شفیق شاہین ، الطاف حسین ، مولانا سردار علی سردار، سوشل ویلفیئر آفسیر ظفر اقبال ، محمد شفیق سمیت دیگر اداروں کے افسران واہلکاران نے شرکت کی ، ڈی او پاپولیشن محمد لطیف بھٹی نے تولیدی صحت سے متعلق سہولیات اور ادویات کی دستیابی اور محکمہ کی کاکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی او پاپولیشن کو ہدایات جاری کیں کہ فیملی ہیلتھ کلینک اور فلاحی مراکز پر عملے اور ادویات کی دستیابی اہم ہے تاکہ غریب لوگ بھی مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت ست متعلق سہولیات کی فراہمی کے میکانزم کو مضبوط بنائیں اور تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور باہمی ربط ورابطہ کے زریعے تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں