چھوتا کنبہ ترقی وخو شحالی کی کلید ہے،ڈاکٹر اطہر اقبال

قومی وسائل میں اضافے کیلئے اور عوام کو گراس روٹ لیول تک سہولیات بہم پہنچانے کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل از حد ضروری ہے،چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

بدھ 16 ستمبر 2020 18:17

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) چھوتا کنبہ ترقی وخو شحالی کی کلید ہے ،قومی وسائل میں اضافے کیلئے اور عوام کو گراس روٹ لیول تک سہولیات بہم پہنچانے کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل از حد ضروری ہے ، محکمہ بہبود آبادی اس مقصد کے حصول کیلئے اپنی توانائیوں میں اضافہ کرے اور دور دراز علاقوں میں تولیدی صحت کی سہولیات بہم پہنچائے ، ان خیالات کا اظہارچیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ضلعی ٹیکنیکل کمیٹی کے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفسیر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی ، ڈپٹی ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفسیر احمد صہیب ، الطاف حسین ، شفیق احمد ، میڈم عظمی جاوید نے شرکت کی ، ڈسٹرکٹ پولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی ہر ممکن طریقے سے تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور دور دراز علاقوں میں موبائل یونٹ کے زریعے تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، جس کی بدولت سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور فلاحی مراکز میں سٹاف کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کوبھی یقینی بنایا جا رہا ہے ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے کہا کہ فلاحی مراکز میں توجہ مرکوز رکھنے کی ہدائیت کی اور تولیدی صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پر بہم پہنچانے کیلئے ثمر آور اقدامات کرنے اور چھوٹے کنبے کی تشکیل کیلئے کونسلنگ کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں ، علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈاکٹر اطہر اقبال نے اس سلسلہ میں ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی کی کارکردگی کو سراہا ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں