پاکپتن ، اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کا الزام، لیگی ایم پی اے نوید علی کے خلاف مقدمہ

اتوار 15 نومبر 2020 19:15

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2020ء) پاک پتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کے اغوا اور تشدد کے کیس میں ن لیگ کے ایم پی اے نوید علی اور ان کے والد سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

خاور بشیر نے پولیس کو بیان دیا کہ ایم پی اے کے ملکیتی شادی ہال میں قانون کی خلاف ورزی پر مینیجر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جرمانہ کرنے پر نوید علی نے کہا کہ اسے جان سے ماردو، جس پر ملزم امتیاز نے انہیں گولی مارنے کی دھمکی دی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کو گریبان سے پکڑ کر دھمکیاں دیں اور یرغمال بناکر تشدد کیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں