قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، ریاض ارشد نیازی

منگل 17 نومبر 2020 21:59

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، باشعور عوام نااہل اور کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ریاض ارشد خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا آغاز بھی مایوس رہااور انجام بھی انتہائی مایوس کن نظرآرہا ہے،عوام میں پذیرائی نہ ملنے سے اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے،اپوزیشن نے شروع دن سے منفی سیاست کرکے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کرلی۔

انہوں نے کہا کہ کر پٹ عناصر شفاف، دیانتدار وزیراعظم کے سامنے بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو داو? پر لگا کر پاکستان سے دشمنی کی، آج خالی نعرے لگا نے والے اپوزیشن ٹولے نے ماضی میں ملکی خزانہ خالی کیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں