پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، اسلحہ سمگلر گرفتار

منگل 24 نومبر 2020 20:58

پشاور۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سمگلر کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے 6 عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں،جبکہ تین منشیات فروش کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجمو عی طور پر6 کلوگرام سے زائدچرس اور ہزاروں روپے مالیت کی102 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردارحسین خان نے کامیاب کارروائی کے دوران کوہاٹ روڈ نزد اور ہیڈ پل ناکہ بندی پرایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 6 عدد پستول برآمد کر کے ملزم مبار ک علی ولد مصباح الدین سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیں اسی طرح پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ آغا میر جانی شاہ ،تھانہ ارمڑ اور تھانہ متنی پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان احمد اللہ ولد زرین سکنہ خان مست کالونی ،عادل عباس ولد عباس خان اور میاں داد ولد رحیم اللہ سکنہ باڑ کو گرفتار کرکے ان کے خلا ف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر6 کلوگرام سے زائدچرس اور ہزاروں روپے مالیت کی102 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں