کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ،کشمیریوں کو طاقت سے زیر نہیں کیا جاسکتا،احمد رضا مانیکا

جمعہ 5 فروری 2021 19:34

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2021ء) ایم این اے مسلم لیگ(ن) میاں احمد رضا خاں مانیکانے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، ہر پاکستانی جدوجہد کے تسلسل کو بر قرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، طاقت کے زریعے مظلوم او رمجبور کشمیریوں کو زیر نہیں کیا جا سکتا ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیاں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے انسانی حقوق سے میں کیے جانے والے اقدامات کے بر عکس ہیں ، دنیا کے منصفوں نے کشمیر کے مسلہ کو حل نہ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، کشمیر میں طلم و جبر ہم سب کیلئے تشویش کا باعث ہے ، عالمی طاقتوں کی یہ ذمہ داری کے مسلہ کشمیر کو حل کرائیںکشمیریوں کی آزادی خون سے لبریز ہے ، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا بلکہ ان کا خون رنگ لائے گا ، کشمیر کی آزادیاور الحاق کے بغیر پاکستان نامکمل اور ادھورا ہے ، جس سے کشمیر پر بھارتی غا صبانہ قبضہ جلد ختم ہو گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ، ہر پاکستانی شہری کو تسلسل کے ساتھ مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کرے اور مسلہ کشمیر کی آذادی کی آوازکو ہر پلیٹ فارم پر بلند کیا جائے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں