پاکپتن: کورونا وائرس کے مزید 81مریضوں کی تصدیق

مثبت کرونا وا ئرس مریضوںکی کل تعداد379ہے : ڈسٹرکٹ ہیلتھ پاکپتن

پیر 19 اپریل 2021 19:06

پا کپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) ڈسڑکٹ ہیلتھ پاکپتن کے ذرائع کے مطابق میں مثبت کرونا وا ئرس کے مزید 81مریضوںکی وجہ سے۔ مثبت کرونا وا ئرس مریضوںکی کل تعداد379ہے ۔جن میں سی26کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کرونا وائرس سنٹرمیں رکھا گیا ہے جبکہ 353مثبت کرونا وائرس مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ یا آئسویشن کیا گیا ہے۔ اب تک ضلع بھر میںکل 13افراد ہلاک ہو گئے ۔

ق*پا کپتن( ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام مسلم لیگ (ن) کے لیڈر میاں محمد نواز شریف سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں ۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ صرف مسلم لیگ (ن) ہی لوگوں کے جانتے ہیں موجودہ ناہل حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں پستی کی طرف جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) ہی معاشی پستی کے سمندر سے نکال کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ڈسکہ الیکشن کی عوام نے تبدیلی حکومت کو بھاری اکچریت کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے واضع پیغام دیا ہے نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ورزاء کی بار بار تبدیلی ناقص کارکردگی کا واضع ثبوت ہے۔ ناقصہے۔ورزاء کے قلمدان تبدیل کرکے معیشت درست سمت گامزن نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں محض لوٹ کھسوٹ کا نظام چل رہا ہے ۔پاکستان کے غیور عوام نے اس کو مسترد کر چکے ہیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں