پاکپتن،طالبات کے سرکاری اسکول کی عمارت مسمار کردی گئی

اتوار 16 مئی 2021 21:45

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) پاکپتن کے چک 29 ایس پی چانوٹ میں بااثر افراد نے عید کی چھٹیوں میں طالبات کے سرکاری مڈل اسکول کی عمارت مبینہ طور پر مسمار کردی اور ملبہ اٹھا کر لے گئے، محکمہ تعلیم اور متعلقہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے دوسرے روز بعض بااثر افراد نے مشینری کے ذریعے چک چانوٹ میں واقع سرکاری گرلز مڈل اسکول کی عمارت مبینہ طور پر مسمار کردی اور گارڈر، ٹی آر سمیت دیگر ملبہ اٹھا کر لے گئے۔

گاؤں کے لوگوں نے اسکول مسمار کرنے اور ملبہ اٹھائے جانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اًپ لوڈ کردی، متعلقہ حکام واقعے سے مکمل طور پر بیخبر رہے۔میڈیا نے متعلقہ تھانا ملکہ ہانس کے ایس ایچ او رانا طارق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے اطلاع ہی نہیں کی، اب نوٹس میں آیا ہے تو واقعے کی تصدیق کے لیے پولیس کی گاڑی روانہ کردی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں