عوام کے تعاون کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں حد تک کمی واقع ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے،ڈپٹی کمشنر رانا شکیل

منگل 8 جون 2021 23:26

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں حد تک کمی واقع ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے تاہم کورونا کے مکمل خاتمے تک عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں، نہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، کورونا سے بچائو کے لئے ویکسی نیشن کا عمل شروع ہے شہری ویکسی نیشن کروا کر خود کو اور دوسروں کو وباء سے محفوظ رکھیں، انہوں نے کہا کہ شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں، ان خیالات کا اطہیار انہوں نے کوروناویکسنیشن کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی آر ماہم آصف ، اے ڈی سی جی ملک مشتاق احمد ٹوانہ ، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد ، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے کورونا ویکسنیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا کہ ہر فرد ماسک کواپنی زندگی کا حصہ بنائیں،ماسک نہ پہننے والے اپنے علاوہ دوسروں کیلئے بھی خطرے کا باعث ہیں، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا از حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے کورونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد خوش آئند ہے ،حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی وجہ سے کورونا کیسز کی شرح کم ہونے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لیکن ہمیں احتیاط سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، انہوں نے عوامپر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی خوف اور شک کے بغیر کورونا ویکسین لگوائیں ،خود کو ، اپنے گھر والوں کواور معاشرے کو کورونا سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں