محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا پر قابو پانے کیلئے شب و روز انتھک کوشش کر رہی ہیں،رانا شکیل اسلم

افواہوں پہ کان نہ دھرے جائیں ،اپنی اور پیاروں کی حفاظت کیلئے فوری ویکسین لگوائی جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 جون 2021 23:02

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جاری قومی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے شب و روز انتھک کوشش کر رہی ہیں،ضرورت امر کی ہے کہ افواہوں پہ کان نہ دھرے جائیں اور فوری ویکسین لگوائی جائے تا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوروناو یکسنشین سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ویکسینیشن کیلئے آئے شہری بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہاکہ کرونا ویکسین کے خلاف کی جانے والی باتوں سے متاثر نہ ہوتے ہوئے افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور کرونا وائرس اور اس کے بارے میں معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں ،انہوں نے واضح کیا کہ کرونا ویکسین ایک طرح سے مدافعتی نظام کی ریہرسل ہے تا کہ شکار بننے سے پہلے ہی جسم دفاع کیلئے تیار ہو جائے ،بغیر کسی ڈر و خوف کے ویکسین لگوائی جائے تا کہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے جسم کو تحفظ مل سکے اورویکسین لگوانے کے بعد بھی اگر خدانخواستہ کوئی وائرس سے متاثر ہو گیا تو نہ صرف اس کی بیماری کی نوعیت شدید نہیں ہو گی بلکہ اسے ہسپتال میں داخل بھی نہیں ہونا پڑے گا ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ڈاکٹر محمد احمد شہزادنے بتایا کہ ویکسین لگوانے والے کرونا وائرس اور اس شدید اثرات سے محفوظ ہو جاتے ہیں ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کورونا ویکسنیشن کے سلسلہ میںکیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ویکسین لگواتے وقت زیادہ عمر کے شہریوں کو ترجیح دی جائے اور اس سارے عمل میں کرونا ضابطہ اخلاق کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں