پاکپتن،چار نامعلوم ملزموں نے عدالت کے اہلمد اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا

ہفتہ 12 جون 2021 21:44

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) چار نامعلوم ملزموں نے عدالت کے اہلمد اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فمیلی کورٹ ساہیوال میں عدالت کے اہلمد ساہیوال کا رہائشی مقتول محمد نواز اور اس کے بھائی محمد شہبا ز۔ بھائی محمدر یاض ۔بھائی محمدعبدالجبار ۔14 سالہ بہن نمرہ بی بی گھر میں موجود تھے ۔ چار نامعلوم ملزموں گھر میں گھس آ ئے ۔

(جاری ہے)

عدالت کے اہلمد ساہیوال کا رہائشی مقتول محمد نواز جگاکر اس پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اس کے بھائیوں بھائی محمد شہبا ز بھائی محمدر یاض ،بھائی محمدعبدالجبار اور14 سالہ بہن نمرہ بی بی آئے اوربھائی محمد نواز پکڑنے کی کوشش کی۔تو اس پر چار نامعلوم ملزموں نے ان پر بھی فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ محمد نواز اس کا بھائی محمد شہبا ز دم توڑ گئے۔جبکہ اس کے بھائی محمدعبدالجبار اور 14 سالہ بہن ہے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں