حضرت امام حسینؑ کی دین کی خاطر لازوال قربانی قیامت تک کے انسانوں کیلئے درخشاں مثال ہے،رانا شکیل احمد

یہ عظیم قربانی بنی و نوع انسانوں کودرس دیتی ہے کہ باطل خواہ کتنا طاقتور کیوں نہ ہو مگر حق و باطل کی لڑائی میں شکست ہمیشہ باطل کی ہی ہوتی ہے،ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او فیصل مختار

جمعہ 20 اگست 2021 18:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2021ء) حضرت امام حسینؑ کی دین کی خاطر اپنی اور اپنے اہل و عیال کی لازوال قربانی قیامت قیامت تک کے انسانوں کے لیے درخشاں مثال ہے۔ یہ عظیم قربانی بنی و نوع انسانوں کودرس دیتی ہے کہ باطل خواہ کتنا طاقتور کیوں نہ ہو مگر حق و باطل کی لڑائی میں شکست ہمیشہ باطل کی ہی ہوتی ہے۔ حضرت امام حسینؑ نے میدان کربلا میں شجاعت، بہادری، ثابت قدمی اور صبر واستقلال کا مظاہرہ کیا جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر رانا شکیل احمد اور ڈی پی او فیصل مختار نے یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس کے روٹس کنٹرول رومز اور جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، اے سی عارفوالہ اظہرجاوید، ہیلتھ میونسپل کمیٹی ریسکیو1122 سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے جلوسوں کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ اس کے مہلک اثرات بچاجاسکے۔

انہوں نے سی سی ٹی وی کنٹرول کے دورہ کے دوران وہاں پر موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ جلوسوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔ روٹس کے دورہ کے دوران انہوں نے محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عزا داروں کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ بہترین میڈیکل کور کو یقینی بنایا جائے ۔ اس کے علاہ جلوسوں کی انتظامیہ اور پولیس اہلکار مکمل سرچنگ کے بعد عزاداروں کو جلوسوں میں شرکت کی اجازت دیں۔

ڈی پی او فیصل مختار نے سیکورٹی پر مامور ایلیٹ، پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلوسوں کے اختتام تک سیکورٹی پوائنٹس کو خالی نہ چھوڑیں اور ہر شخص کی جامعہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس سے گزار نے کے بعد جلوسوں میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ تمام روٹس پر مشتبہ افراد پر کٹری نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع ملتے ہی اس شخص کو فوری طور پر زیرحراست لے کر تحقیقات کی جائیں۔ ان تمام امور کی انجام دہی کا مقصد خلوص دل سے فرائض منصبی کی ادائیگی کے ذریعے یوم عاشور کے موقع پر پرامن فضا برقرار رکھنا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں