پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

منگل 24 اگست 2021 00:11

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) پاکپتن میں6 ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کے موضع چک ون ای بی کے رہائشی فیاض نی6 ماہ قبل نمرا نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، دونوں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے فیاض کے بھائی ارشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں