پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،رانا شکیل اسلم

حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 25 اگست 2021 23:07

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کے تحت پولیو کے خاتمے کیلئے صدق دل اور سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں ، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچائو کی ضمانت ہیں ، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ پرہر صورت عمل درآمد کریں ، پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جائیں ، والدین انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ، پولیو کے خاتمے کے سلسلہ میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے علاقائی سطح پر نمبر داروں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اس موزی مرض کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ،ن خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈسٹر کٹ خطیب اوقاف ، سمیت ورلڈ ہیلتھ آرگنا یشن کے نمائندے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم با قاعدہ طور پر20 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے اور 24 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس مقصد کے حصول کیلئے پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ، ڈپٹی کمشنررانا شکیل اسلم نے کہا کہ پولیو ٹیمیں مائیکرو پلان پر عمل درآمد کریں اور پانچ سال تک کی عمرکے ہر بچے کو پولیو ویکسین قطرے پلانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور کوشش کریں کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ، انہو پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے قومی فریضے کو احسن طریقے سے ادا کریں اور ہر ممکن طریقے سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں