انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،رانا شکیل اسلم

انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 25 اگست 2021 23:07

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ، انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ، انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے افسران معیاری ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی،تشخیص اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ثمر آور کاوشیں کریں اور اس سلسلہ میں، بہترین سسٹم ڈلیوری کے عمل کو یقینی بنائیں ،ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، جس میںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، فارما سسٹ/ ڈرگ انسپکٹر گلاب علی، ڈرگ انسپکٹر / سیکر ٹری ڈی کیو سی بی عرفان منیر سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اجلاس میںمیڈیکل سٹورو ں سے متعلق کیس پیش کیے گئے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے میڈیکل سٹورز مالکان کو صفائی ستھرائی ، معیاری ادویات کی فراہمی کے سلسلہ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائد العمیاد ادویات کی فروختگی سے اجتناب کریں اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کریں، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے اتائیت ، غیر معیاری ، جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ میڈیکل سٹوروں کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں ، میڈیکل سٹوروں پر معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں اور اس سلسلہ میں دیانتداری ، ایمانداری سے کام کریں اور اتائیت کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں