ملکی ترقی و خو شحالی کا دارو مدار بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے پر منحصر ہے ، پیر احمد شاہ کھگہ

بڑھتی ہوئی ضررویات زندگی کو پورا کرنے کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل از حد ضروری ہے ، آبادی اور وسائل میں توازن معاشرتی توازن کا ضامن ہے،ایم پی اے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 اگست 2021 21:36

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) ملکی ترقی و خو شحالی کا دارو مدار بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے پر منحصر ہے ، بڑھتی ہوئی ضررویات زندگی کو پورا کرنے کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل از حد ضروری ہے ، آبادی اور وسائل میں توازن معاشرتی توازن کا ضامن ہے، محکمہ بہبود آبادی اسلام کی روشنی میں فیملی پلاننگ سے متعلقہ پیغامات کو علاقائی سطح تک پھیلانے کیلئے میکانزم بنائے اوراس مقصد کیلئے شعور آگاہی مہم بھی چلائے ، عوام تک موثر طریقے سے فیملی پلاننگ کا پیغام پہنچانے کیلئے علمائے کرام ،امام مسجد اور خطیب حضرات سے بھی تعاون حاصل کرے ، اے ڈی پی سکیم رجسٹریشن کے تحت شادی شدہ جوڑوں کی رجسٹریشن بھی کی جائے ، محکمہ بہبود آبادی کے افسران فیملی ہیلتھ کلینک ، فلاحی مراکز میں تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے امور کو بہتر بنانے و انجام دہی کیلئے موثر بنائیں ، جدید اصلاحات سے خدمات کی فراہمی کے عمل کو آسان بنائیں ،تولیدی صحت سے متعلقہ خدمات عوام کو گھر کی دہلیز پر میسر ہونی چاہیں ، سروسز کی گھر کی دہلیز تک فراہمی اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے سے چھوٹے کنبے کی تشکیل ممکن ہو سکے گی ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے / صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری انرجی پیر احمد شاہ کھگہ ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے محکمہ بہبود آبادی کی ڈسٹرکٹ کوارڈینشین کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ، ڈی او پاپولیشن نوید شوکت ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ، ڈپٹی ڈی او پاپولیشن احمد صہیب ، پی ٹی آئی رہنما ریاض ارشد خان نیازی،الطاف حسین ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ارشاد محسن ، ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف قاری سعید احمد ،پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق احمد بھی موجود تھے ، ڈی او بہبود آبادی نوید شوکت نے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی اور علاقائی سطح پر عوام کو تولیدی صحت سے متعلق فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے محکمہ صحت اور بہبود کو مضبوط ورکنگ ریلشن شپ میکانزم بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا خاندان خو شحال پاکستان کی کلید ہے ، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،تولیدی صحت سے معلق عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیںتاکہ چھوٹے کنبے کی تشکیل کے عمل کو پروان چڑھایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے محکمہ صحت اور بہبود آبادی کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں ، مراکز صحت ، فیملی ہیلتھ کلینک اور فلاحی مراکز پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں ،کورونا وائرس سے خو د بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ،گھر سے باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال آپ کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا اہم زریعہ ہے اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کا موثر طریقہ ہے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں