عوام کو کورونا وائرس بچانا قومی ذمہ داری ہے ، رانا شکیل اسلم

علمائے کرام کورونا وائس سے بچائو کیلئے کلیدی کردار ادا کریں اور عوام کو کورونا ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی دیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 8 ستمبر 2021 00:17

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس بچانا قومی ذمہ داری ہے ، علمائے کرام کورونا وائس سے بچائو کیلئے کلیدی کردار ادا کریں اور عوام کو کورونا ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی دیں اور اس کی افادیت سے متعلق بھی بتائیں ،کورونا وائرس کی چوتھی لہر ڈیلٹا وائرس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ، کورونا وائرس سے بچائو کا واحد حل ویکسی نیشن میں مضمر ہے ، کورونا کی حالیہ خطرناک صورتحال کے پیش نظر شہری ویکسین لگوائیںاورکورونا سے بچائو کیلئے سنجیدہ طرز عمل اختیار کریں ، اگر عوام ، کاروباری اور دیگر طبقات کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو از سر نولاک ڈائون ہوسکتا ہے ، ہمیں دوبارہ تالا بندی اور سخت فیصلوں کی طرف جانب جانا ہوگا جس سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا ،سب لوگوں کی ویکسی نیشن تک کورونا مختلف صورتوں میں حملہ آور ہوتا رہے گا ، شہری کورونا وائرس سے بچائو کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے ضلعی امن کمیٹی برائے کورونا تدارک کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی آر ماہم آصف ، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو ، پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین ، مولا نا سردار علی سردار، مفتی زاہد اسدی سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام عبادت گاہوں میں اعلانات کریں اور عوام کو کورونا ویکسی نیشن کرانے کیلئے آگاہی دیں ، انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن ہی کورونا سے بچائو کا واحد حل اور موثر ہتھیار ہے ، ویکسی نیشن کے بغیر اس موزی مرض سے نجات ممکن نہیں ، تمام علمائے اکرام کا فرض ہے کہ وہ قومی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے عوام کو کورونا ویکسی نیشن کی طرف مائل کریں گے کیونکہ ویکسی نیشن کرانے سے ہی اس موزی مرض سے چھٹکار ہ ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اس سلسلہ میں فعال کردار ادا کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسی نیشن سے متعلق عوام کو گائیڈ لائن بھی دیں تاکہ سب لوگ ویکسی نیشن کروا ئیں تاکہ وطن عزیز سے کورونا وائرس کے خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں