پاکپتن ،ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ایک دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے پہنچ گیا

جمعرات 25 نومبر 2021 23:42

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ایک دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پاکپتن سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہزیب کی کچھ تصاویر وائرل ہو ئیں جس میں انہیں دلہے کے سوٹ میں موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہزیب کے مطابق مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، گاڑی والے 30 سے 40 ہزار روپے مانگ رہے تھے تو موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کر دلہن لینے پہنچ گیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں