پاکپتن۔ڈی جی ایس بی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا مفت آٹا سینٹر کا دورہ

بدھ 29 مارچ 2023 22:50

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ڈائریکٹر جنرل ایس بی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نعیم غوث نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان پیکج کے تحت عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے،ماہ صیام میں عوام کو مفت آٹے کی تقسیم حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے، جس کے ذریعے لاکھوں لوگ مستفید ہوچکے ہیں،یہ باتیں انہوں نے مفت آٹا تقسیم سنٹرز میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئےکہیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی،ڈی پی او حسن اقبال اے ڈی سی آر رانا محمد عمر، اے سی ہیڈ کورٹر مکرم سلطان،سی او ایم سی نوید سیلانی،ڈی او انڈسٹری رانا نعیم الرحمان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے ضلع بھر میں مفت آٹا تقسیم سنٹرز میں عوامی سہولیات کے پیش نظر کئے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج سے ہر حقدار شہری مستفید ہو رہا ہے،، لوگوں کی آسانی اور سہولت کے پیش نظرمفت آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایس بی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نعیم غوث نے زینت مارکی و عمر گرینڈ مارکی میں قائم آٹا تقسیم سنٹرز میں سہولیات کا جائزہ لیا، آٹے کا سٹاک چیک کیا اور لوگوں سے مفت آٹے کی دستیابی بارے بھی دریافت کیا، انہوں نے عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرز پر ہر مستحق شہری کو آٹا فراہم کرنے کے لیے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیں اور انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والے مرد وخواتین صبر وتحمل، نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور اپنی باری پر شناختی کارڈ سکین کروانے کے بعد آٹا حاصل کریں،عوام حوصلے سے کام لیتے ہوئے افرا تفری سے اجتناب کریں،ڈائریکٹر جنرل ایس بی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نعیم غوث نے عوامی ریلیف کے پیش نظر مفت آٹا تقسیم سنٹرز پرکئے جانے والے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں