پاکپتن،اب تک تین لاکھ سے زائد مستحق افراد مفت آٹا حاصل کر چکے ہیں،ضلعی انتظامیہ

جمعرات 30 مارچ 2023 10:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی حکومت کی طرف سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک پاکپتن کے تین لاکھ سے زیادہ افراد کو ساڑھے تین لاکھ سے زائد مفت آٹے کے تھیلے دیئے جاچکے ہیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر رمضان المبارک میں غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب کی حکومت کی طرف سے ضلع پاکپتن میں مفت آٹےکی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر کے مستحق، غریب او رنادار تین لاکھ سے زیادہ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے دیئے جارہے ہیں ۔ ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک کے دوران دس کلوگرام آٹے کے تین تھیلے مفت دئیے جائیں گےضلع پاکپتن کی دو تحصیلوں میں قائم 14 منتخب پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر بتیس ہزار تھیلے فراہم کیئے جارہے ہیں ۔ تحصیل پاکپتن میں سات اور تحصیل عارف والا میں سات منتخب پوائنٹس کے ذریعے غریب افراد کو مفت آٹے کے تھیلے دئیے جارہے ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے پاکپتن کی ہر تحصیل میں ٹرکنگ پوانٹس بھی قائم کیئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں پچیس شعبان سے پچیس رمضان تک منتخب کریانہ سٹورز، ٹرکنگ پوائنٹس پر مفت آٹا دستیاب ہوگا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں