پاکپتن،ڈی پی او آفس میں پولیس افسران کا اجلاس

ہفتہ 20 مئی 2023 18:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2023ء) ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی جانب سے ڈی پی او آفس پاکپتن میں اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس عام میں پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،اور پیٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈی پی او نے اجلاس عام کے شرکاء سے انکے مسائل سنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او پاکپتن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری ٹیم ہیں اور ہمیں ایک ٹیم کی صورت میں جرائم پر قابو پانا ہے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انکو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے جا رہے ہیں مجھے اس بات کی خوشی ہو گی کہ ہماری اگلی ملاقات آپکو اچھی کارکردگی پر انعام دینے کی صورت میں ہو نہ کہ بری کارکردگی پر آپ کو سزا دینے کی صورت میں ہو،ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر پولیس افسر و اہلکار اپنا اپنا کردار ادا کرے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضاء کو قائم کیا جا سکے۔\378

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں