پاکپتن،گدھے کا گوشت کاٹنے والے 2 افرادگرفتار

اتوار 28 مئی 2023 16:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) پاکپتن میں گدھے کا گوشت کاٹنے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس تھانہ رنگ شاہ کے مطابق یہ مقدمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایک افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم تنویر اور اللہ دتہ رحم کوٹ داخلی چک26 ای بی میں گدھے کا گوشت کاٹ رہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے گدھے کا 160 کلوگوشت تلف کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں