ڈی پی او پاکپتن کا 18 جیٹھ شہادت امام حسین کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

پیر 29 مئی 2023 20:10

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے 18 جیٹھ شہادت امام حسین کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے جلوس کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہل تشیع عہدیداران کے ساتھ دفتر ڈی ایس پی عارفوالا میں ملاقات کی۔ڈی پی او نے ملاقات میں بتایا کہ 18 جیٹھ کے موقع پر عارفوالا میں نکلنے والے جلوس کی سیکورٹی کے لئے مجموعی طور پر 350 سے زائد پولیس افسران،اہلکار اور والنٹیئرز سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی اورخواتین کی چیکنگ کے لیے خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معاشرتی امن کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری جبکہ معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت ہے جس کے لیے قانون کو اس کی روح کے عین مطابق نافذ کیا جائے گا،ڈی پی او نے کہا کہ ملکی حالات و قانون کسی قسم کی شر انگیزی اور نفرت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ،جو کوئی کسی بھی شکل میں شر انگیزی پھیلائے گا اسے فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت سخت قانونی کارروائی ہو گی،ڈی پی او نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے، 18 جیٹھ کے جلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے بھی کی جائے گی جس کے لیے ڈی ایس پی آفس عارفوالا میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا ۔\378

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں