عوامی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،ڈپٹی کمشنرپاکپتن

جمعہ 2 جون 2023 16:22

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ڈپٹی کمشنرپاکپتن امتیاز احمد خان کھچی نے کہا ہے کہ عوامی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصدڈسٹرکٹ کلکٹر سے پٹواری تک کی ایک چھٹ تلے موجودگی کا مقصد تمام مراحل میرٹ کی بنیاد پر نمٹاکر موقع پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرامتیاز احمد خاں کھچی نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوسرے روز سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانامحمد عمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مکرم سلطان، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نعیم بشیر، ریونیو افسران، پٹواری سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے افسران ریونیو خدمت کچہری میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، اور درستگی نام سمیت دیگر ریونیو سروسز سے متعلق سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے درخواستوں پر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا کہ شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہر ماہ کے پہلے دو دن کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ہر ممکن ریلیف فراہمم کیا جا سکے۔\378

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں