ناجائز تعلقات سے روکنے پربیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

پاکپتن۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ناجائز تعلقات سے روکنے پر بد کردار بیوی نے آشنا اور ساتھیوں سے مل کر شوہر کو بے دردی سے قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی۔ شوہر کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کا ڈرامہ رچا کر بغیر کاروائی تد فین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلیانہ کے علاقہ واڑہ پیراں کے رہائشی محمد رفیق کی بیوی ارشاد بی بی کے غفار وغیرہ سے ناجائز تعلقات قائم تھے جس پر رفیق اسے ایسا کرنے سے روکتا تھا جس پر ارشاد بی بی نے غفار اور دیگر پانچ ساتھیوںکے ہمراہ رفیق کے منہ پر کپڑا باندھ کر اسے آہنی راڈوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی۔

مقتول کی والدہ کی اطلاع پر پولیس کلیانہ نے رفیق کی بیوی ارشاد سمیت چھ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں