دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر صورت جیتیں گے ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

پاکپتن۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر صورت جیتیں گے ،پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور دہشت گردوں سے شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا ، وطن دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، مزرات اولیائے کرام پر دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اولیائے کرام کے مزرات فیوض بر کات کے مراکز ہیں ان کی بے حرمتی کسی طور پربھی برداشت نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے سیکورٹی کانفرنس کے سلسلہ میںنمبر دران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی پی او کامر ان یوسف ملک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف عمر عزیز ، ڈی ایس پی شاہدہ نورین ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اشفاق الر حمن ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا عد نان آفریدی، ایڈمن اینڈکنڈکٹنگ آفسیر ٹو ڈی سی فرزند خان لو دھی ، مختلف علاقوں کے نمبر دران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں