پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کا وی سی کی تقرری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:32

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کا وی سی کی تقرری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں مختلف شخصیات کی آمد طلباء سے وی سی کے مسلے پر اظہار یکجہتی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف مکران میں مالک ترین کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد طلباء کی جانب سے جو احتجاج کا سلسلہ شروع کیاگیا تھا آج بروز ہفتہ پانچوین روز بھی یونیورسٹی کی بندش اور مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ جاری رہا جس میں پنجگور کی مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں پیپلزپارٹی کے صدر و میونسپل کارپوریشن کے کونسلر آغا شاہ حسن حق دو تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر ملا فرہاد وتی پارٹی کے ڈاکٹر نور بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے کیمپ میں آکر طلباء سے اظہار یکجہتی کیا انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور وی سی چونکہ ایک متنازعہ شخصیت ہیں انہیں کسی بھی صورت مکران یونیورسٹی میں قبول نہیں کریں گے حکومت معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور طلباء کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کرے تاکہ وہ اپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں