سراج رئیسانی کو شہید کرنے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،

سانحہ مستونگ پورے پاکستان کا سانحہ ہے ،تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبے میں ہونیوالے انتخابات پر غیر ملکی نظریں ہیں ،انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر صوبے کے امن کو متاثر کرنے کیلئے گیم کھیل رہا ہے ،سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

پیر 16 جولائی 2018 18:55

سراج رئیسانی کو شہید کرنے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،
پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیر اعلی بلوچستان و بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پی بی 44 کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما سراج رئیسانی ایک نڈر ساتھی تھا، قومی فکر وشعور سے سرشعار درد رکھنے والا تھا انسان تھا ،انکو شہید کرنے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،سانحہ مستونگ پورے پاکستان کا سانحہ ہے ،سانحہ مستونگ میں تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلوچستان کے ہونے والے انتخابات پر غیر ملکی نظریں ہیں انڈیا افغانستان میں بیٹھ بلوچستان کے امن کو متاثر کرنے کیلئے گیم کھیل رہا ہے انکی کوشش ہے کہ بلوچستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرکے الیکشن پر اثرانداز کیا جاسکے لیکن بلوچستان کے الیکشن ایسے حربوں سے متاثر نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

وہ پنجگور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انکے پنجگور آمد کے موقع پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں انکا استقبال کیا ایک ریلی کی صورت میں انہیں بلوچستان عوامی پارٹی 43کے امیدوار میر عمر جان کی رہاشگاہ پہنچا گیا ،اس دوران (باپ) کے امیدوار حاجی عمر جان علی احمد واجہ برکت دلاوری میر بجار شمبے زئی نے بھی خطاب کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ملکی وغیر ملکی وار سے ہر وقت مشکلات میں رہاہے ،یہاں کی قوم پرستی کی سیاست نے قوم کو شدید نقصان دیا ہے ،بلوچستان میں قوم پرستی کے نام پر لوگوں کو مایوس کرکے انہیں پہاڑوں پہ بھیجا گیا،ایک ایسا ماحول پیدا کیا کہ دونوں طرف کے جنگ کا نقصان صرف بلوچ قوم کو ہی ہوا ہے یا اس طرف جنگ میں ہمارے اچھے ساتھی ہم سے جداہوگئے انہیں ایک سوچ کی بنیاد ہرورغلا کر پہاڑوں پہ بھیج دیا لیکن انہیں ساتھ نہیں دیا انکی مومنٹ بھی غیر نتیجہ ہے ،اپنی اسٹریٹ فار کے لیے ذاتی مفادات کی خاطر قوم پرستی کے نام کو استعمال کیا قوم کو سائل وسائل کے جذباتی نعروں سے ہر وقت دھوکہ دیا گیا اور خود اپنی راہیں ہموار کرنے کیلئے اسلام آباد کے سجدے کئے بلوچستان میں کئی دہائیوں سے قوم پرست اقتدار میں آئے اور حکومت انکے پاس تھی لیکن انکی کوئی ترقیاتی کام انکی قومی اجتماعی میگا منصوبہ نظر نہیں آتا ہے اورقوم پرستی کے نام پر دھوکہ دہی کے تسلسل کے ساتھ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و ثنا اللہ زہری نے اپنی ذاتی مفادات کی خاطر اسلام آباد و مری میں قوم کا سودا کیا اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بجائے کہ استعفیٰ بلوچستان میں دیتے اپنی وفاداریوں کو جامعہ پہنانے کے لیے اسلام آباد گئے اور اپنے وزرات اعلی کے استعفے بھی اسلام آباد میں دیا قوم پرستی کے لباد میں انہوں نے ہر وقت اپنے مکر وفریب کی سیاست کو فروغ دیا جب سینٹ کے الیکشن ہوا تو ہمارے ہم خیال لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے منتخب ہو ،ہم نے تمام پارٹیوں سے مشورہ کیا ہمیں پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم ودیگر نے ووٹ دیا لیکن بلوچستان کے قوم پرست کسی سیاسی پارٹی نے سینٹ چیئرمین کیلئے ووٹ نہیں دیا ،انکے فریبی قوم پرستی کی سیاست سب کے سامنے عیاں ہوگئی ۔

انہوں نے نہ خود امیدوار کھڑا کیا نہ ہمیں ووٹ کیا جب ہم کامیاب ہوئے تو بجائے کہ خوش ہوتے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر حاصل خان بزنجو اورانکی جماعت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے کے ایسے بیانات ورد عمل پیش کیئے کہ پوری قوم حیران رہ گی ،اس صوبے کی بدقسمتی اور کیا ہوسکتی ہے ۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مطلب بلوچستان میں پشتون بلوچ کی پارٹی کے تعصب کو ختم کرنا اور بلوچستان میں ہونے ظلم زیادتیوں کے اور قوم کی پسماندگی کے خاتمہ تھا قوم پرست پارٹیوں نیہر دور میں اپنی ذاتی فار اسٹریٹ کی خاطر کبھی بلوچ و کبھی پشتون کے نام کو استمعال کیا بلوچستان عوامی پارٹی ہرامن ترقی پسند جماعت ہے اس وقت بلوچستان میں بیروزگاری اپنی عروج پر ہے اور مکران پنجگور کے لوگ اس بے روزگاری کی اذیت ناک دور میں شامل ہیں انکے پاس روزگار کا کوئی ذرائع نہیں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اپنے دور وزرات اعلی میں ہم نے عوام کی خاطر وفاق وصوبے سے لڑے اور مکران سمیت بلوچستان بھر کے چیک پوسٹوں کو ہٹا دیا گیا تاکہ وہ تیل کا کاروبار کرکے دووقت کی روٹی کمائیں ان چیک پوسٹوں کے خاتمیپرہمیں ہر طرح کا پریشر دیا گیا ہم نے اپنے قوم کی خاطر یہی کہا کہ ہمیں روزگار کے مواقع فراہم کیا جائے بلوچستان کو تین لاکھ ملازمت دیا جائے تو ہم ہر صورت میں چیک پوسٹوں کو بحال رکھیں گے ہم نے کم دور اقتدار میں قوم کیلئے قربانیاں دی ہے اور آنے والے دور میں باپ آپنی سیٹوں پر کامیاب ہوکر سنگل پارٹی حکومت بنائے گی اور اپنے قوم کی خدمت کرے گی۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں