پنجگور کے روایتی امن اور بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند

اتوار 9 ستمبر 2018 21:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند نے کہا کہ پرامن پنجگور تعلیم صحت اور عوامی اداروں کی فعالیت ناجائز اور غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور معیار اولین ترجیح ہے پنجگور کے روایتی امن اور بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے لایا جائے گا صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے جن تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے انکی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے سکولوں کو جن مسائل کا سامنا ہے انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سکولوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار عارف حلیم بلوچ اور امجد بلوچ موجود تھے ڈپٹی کمخنر پنجگور مسعوداحمد رند نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی کے زرئعے عوامی مسائل کی حل کے اقدامات کریں گے پنجگور ایک خوبصورت اور تعلیم یافتہ باشعور لوگوں کی سرزمین ہے اگر بہتر منصوبی بندی اور احساس زمہ داری کے زرئعے ساتھ کام کیا جائے تو پنجگور کے مسائل پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پر امن تعلیم یافتہ پنجگور صحت سمیت عوامی اداروں کی فعالیت اولین ترجیح ہے خصوصا تعلیم اور صحت کی اداروں کی فعالیت ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جن تعلیمی اداروں کے دورے کا موقع ملا ہے انکی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے اگر خلوص نیت اور جزبہ خدمت کو سامنے رکھا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا ہے البتہ سکولوں کے جو درپیش مسائل ہیں انکی حل کی خاطر ہرممکن اقدامات کیا جائے گا انہوں نے غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور اقدامات کرء گے قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ٹریفک کے نظام کو درست رکھنے مریضوں کو ہسپتال اور سکول کے بچیوں کو بروقت سکول پہنچانے کیلئے اقدامات شروع کردیا ہے جلد ٹریفک کے نظام میں تبدیلی اجائیگی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا دفتر عوام کی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ہم چاہتے کہ عوام کے مسسئل انکے دہلیز پر حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل تعلیمی اداروں کی فروغ میں علاقے کی امن لازمی ہوتا ہے امن کے قیام میں پولیس اورلیویز کو زیادہ سے زیادہ متحرک کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں