ایرانی فورسز کی پاکستانی حدود میں فائرنگ

پرائیویٹ گاڑی میں موجود 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 11 نومبر 2018 16:18

ایرانی فورسز کی پاکستانی حدود میں فائرنگ
پنجگور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 نومبر 2018ء) : ایرانی فورسز کی پنجگور کے حدود میں پاکستانی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسز نے پاکستانی حدود میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو جاں بحق جبکہ 4 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے ایک پرائیوٹ گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔

جس میں 4 افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 4 میں سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں۔اس موقع پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں۔وقوعے میں جاں بحق ہونے والوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں مزید کاروائی کے بعد انکی لاشوں کو انکے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔لیویز ذرائع جاں بحق اورزخمی افراد کاتعلق تربت،کوئٹہ اورپشاورسےہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں