پنجگورائر پورٹ پر رن وے کم پڑنے کی وجہ سے طیارہ کچے میں اترا، ابتدائی رپورٹ

اتوار 11 نومبر 2018 18:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2018ء) پنجگورائر پورٹ پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی ای)کا طیارہ رن وے سے اترنے کے واقع کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رن وے کم پڑنے کے باؑعث طیارہ کچے میں اتر گیا اور ایسے پہلے بھی 2 واقعات پیش آ چکے ہیں جلد طیارے کو دوبارہ واپس کراچی کے لئے روانہ کر دیا جائے گاتفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پنجگورائر پورٹ پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی ای)کا طیارہ رن وے سے اترنے کے واقع کی ابتدائی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے رن وے کم پڑنے کی وجہ سے طیارہ کچے میں چلا گیا اور ایسے واقعات پہلے بھی 2 مرتبہ پیش آچکے ہیںلیکن اب طیارے کو دوبارہ رن وے پر پہنچا دیا گیا ہے اور بہت جلدچیکنگ کے بعد طیارے کو دوبارہ کراچی روانہ کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں