بلوچستان کے شہر پنجگور پر راکٹوں سے حملہ

3 راکٹ بلوچستان کے شہر پنجگور میں آ گرے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جولائی 2019 22:40

بلوچستان کے شہر پنجگور پر راکٹوں سے حملہ
پنجگور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی 2019ء) بلوچستان کے شہر پنجگور پر راکٹوں سے حملہ، 3 راکٹ بلوچستان کے شہر پنجگور میں آ گرے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے شہر پنجگور پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کی شب کو بلوچستان اور ایران کے سرحدی شہر پنجگور میں 3 راکٹ فائر کیے گئے۔ فائر کیے گئے تینوں راکٹ خوش قسمتی سے ایک ویران علاقے میں جا گرے۔ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بلوچستان کے علاقوں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ پہلے بھی ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں