امدادی رقم میں تاخیر کورونا کی وجہ سے ہوئی ،جن لوگوں کے معاوضے ابھی تک نہیں ملے انہیں جلدفراہم کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر پنجگور

پیر 7 ستمبر 2020 16:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) پنجگور 21جنوری 2019 کو بیلہ میں المناک کوچ حادثے میں شہید ہونے والے 18 افراد کے لواحقین میں فی کس پانچ لاکھ روپے کی امدادی چیک تقسیم کیئے گئے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے متاثرین میں چیک تقسیم کیئے اس موقعے پر بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر بختیار، سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائیریکٹررحمدل بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری میجر شوکت بلوچ فنانس سیکر ٹری میر سلیمان سدوزئی حاجی محمد اکبر محمد زمان عتیق الرحمن اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو اے سی گوارگو برکت بلوچ ماسٹر محمد اکبر وسیم اشرف اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ پیسہ انسانی زندگیوں کا نام البدل نہیں ہوسکتا اللہ تعالی شہدا کے درجات کو بلند کرے انہوں نے کہا کہ امدادی رقم میں تاخیر کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے اور جن لوگوں کے معاوضے ابھی تک نہیں ملے ہیں انھیں بہت جلدفراہم کیئے جائیں سانحہ بیلہ نے معاشرے کے تمام لوگوں کو غمزدہ کردیا ہے بی این پی عوامی کے مرکزی لیبرسکریٹری نوراحمد بلوچ نے کہا کہ بیلہ کے شہداء کا غم ہمارا مشترکہ غم ہے اس درد ناک سانحہ کو مدتوں تک بلایا نہیں جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جب سانحہ بیلہ کی خبر بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ تک پہنچی تووہ فورا کراچی کے ایدھی سینٹر میں پہنچے گئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرنے کے ساتھ میتوں کو پنجگور پہنچانے کابھی بندوبست کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو میر اسداللہ بلوچ کی شکل میں ایک ویڑنری لیڈر ملا ہے اوریہ پنجگور کے عوام کی خوش بختی بھی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں