پنجگور میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میراسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر مختلف وفود کی ملاقاتیں

جمعرات 8 اکتوبر 2020 23:58

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) پنجگور میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میراسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر مختلف وفود نے ملاقات کی جن میں زمیندار ایکشن کمیٹی، تاجران کمیٹی ،اسپورٹس تنظیمیں پنجگور پریس کلب کے نمائندے شامل تھے وزیراعلی بلوچستان تربت سے ہیلی کاپٹر کے زریعے پنجگور پہنچے تھے ائیرپورٹ پر بی این پی عوامی کے کارکنوں نے وزیر اعلی کا پرتفاق استقبال کیا اور گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں اشے شہر پہنچایا گیا صوبائی وزیر میراسداللہ نے مہمانوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا بعدازاں وزیراعلی تربت کے لیے روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں