پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے معطل

اتوار 30 مئی 2021 20:55

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے درگ دپ میں پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کے دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے تھے مگر ایک ہفتہ گزرے کے باوجود تا حال علاقے میں نیٹ سروس بحال نہ ہوسکا پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ تین سالوں سے بند ہے لوگ صرفِ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے بوسیدہ اور پرانے ریپیٹر اسٹیشن کی وجہ سے ہی ٹی سی کے نہ صرف نیٹ سروس کا معطل رہنا معمول بن گیا ہے بلکہ پی ٹی سی ایل کے فونز لوکل سطح پر بھی کام نہیں کر تے پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد سالانہ کروڑوں روپے کی وصولی کررہا ہے مگر صارفین سہولیات سے محروم ہیں صارفین کے مطابق اگر ان کے بلز ایک گھنٹہ لیٹ جمع ہوجائے تو نیٹ سروس معطل کردیا جاتا ہے دوسری جانب ہفتوں تک نیٹ سروس خراب رہتا ہے علاقے کے صارفین کاروباری حضرات نے اپیل کی ہے کہ پنجگور کو فائبر آپٹیکل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں