بی این پی عوامی کے زیر اہتمام چتکان میں شمولیتی جلسہ ،سینکڑوں افراد نے بی این پی عوامی شمولیت اختیار کرلی

اتوار 6 جون 2021 21:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) بی این پی عوامی کے زیر اہتمام چتکان میں شمولیتی جلسہ ایکس ایل سی ماجد حسین اور سابق ٹریڑری افیسر محمد اکبر بلوچ نے اپنے خاندان کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی شمولیت اختیار کرلی اس دوران شمولیتی جلسہ سے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ اسپورٹس سکریٹری رحمدل بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی ضلعی صدر نثاراحمد جنرل سکریٹری ظفربختیار سابق ضلعی ارگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ میر سلیمان نظام جان اور دیگر نے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماجد حسین اور محمد اکبر بلوچ کی بی این پی عوامی میں شمولیت پارٹی کی مثبت پالیسوں اور میراسداللہ بلوچ کے ویژن کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی علاقائی تعصب پر یقین نہیں رکھتی میراسداللہ بلوچ کا ویژن مظلوم عوام کی بلاامتیاز خدمت ہے اور ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لیے کوشان رہے ہیں پنجگور اج جس تیز رفتار ترقی کی جانب جارہا ہے یہ میر اسداللہ بلوچ کی مثبت سوچ ہے مقررین نے کہا کہ عوام بی این پی عوامی کے ساتھ ہیں ہم نے مخالفین کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے ادوار اور ہمارے دور کے ترقیاتی اسکمیوں کا موزانہ کرائیں کہ کس کے دور میں عوام کو اجتماعی فائدہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں جو میگامنصوبے چل رہے ہیں وہ صوبے کے دوسرے علاقوں میں نظر نہیں آتے جب ایک پارٹی عوام کی خوشحالی پر کام کرتا ہے تو اس کی مخالفت کرناسمجھ سے بالاتر ہے مخالفین پروپیگنڈہ کرکے اپنا قدمذید کم کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ بی این پی عوامی کا ویژن ترقی اور خوشحالی ہے اور مخالفتوں کے باوجود عوام میں بی این پی عوامی کو عزت مل رہا ہے پنجگور میں 47 کلو میٹر ڈبل کیرج روڑ بن رہے ہیں گچک پنجگور اواران روڑ ہمارے انتخابی منشور کا حصہ تھا اور اج گچک اواران پنجگور روڑ منظور ہوچکا ہے جس کا کریڈٹ یقینا میر اسداللہ بلوچ کو جاتا ہے مقررین نے کہا کہ بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی ضد کی سیاست کررہے ہیں پنجگور کی ترقی سے انکار بھی اس ضدی سوچ کا نتیجہ ہے ماجد حسین اور محمد اکبر کے استعفوں کے بعد نیشنل پارٹی کا چتکان سے سیاسی جنازہ نکل چکا ہے وہ اگر سیاسی ورکروں کو روک سکتا ہے تو روک لے ورنہ انے والے دنوں میں مذید بڑے برج نیشنل پارٹی کو الوداع کریں گے 2023 بھی بی این پی عوامی کی کامیابی کا سورج لیکر طلوع ہوگا مقرریں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک بھٹکے ہوئے مسافر کی طرح ہے نہ منزل معلوم ہے اور نہ اسے پتہ ہے کہ اسکے ٹرین میں شامل مسافر کون ہیں نیشنل پارٹی کے تمام کارڈ ختم ہوچکے ہیں قومی پرستی اور مڈل کلاس کی نمائندگی کے نام پر دھوکہ دیاگیا نیشنل پارٹی کے غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہے انھیں معلوم نہیں کہ سیاست ہوتی کیا نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر مالک اور کمپنی نے بلوچ نسل کشی میں ہاتھ بھٹیایا اور بحیثیت سہولت کار نوجوانوں کو لاپتہ کرانے میں شریک رہا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کی تاریخ سودابازیوں سے عبارت ہے ہمیشہ بلوچ مفادات کو نقصان پہنچایا مقررین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مخالفت کم علمی ہے نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نہیں چاہتے کہ پنجگور ایک ترقی یافتہ شہر بنے خدابادان میں اسپورٹس کمپلکس جو چالیس کروڑ کی لاگت سے بن رہا ضد کی بنیاد پراس کی بھی مخالفت کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ پنجگور کے لیے خیرخواہ لیڈر جتنی ترقی میر اسداللہ بلوچ کے دور میں ہوئی ہے دوسرے ادوار میں اس کی مثالیں بہت کم ملیں گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ایکس وزیر رحمت صالح پانچ سال تک ہیلتھ کے وزیر رہے اسپتال کے لیے ایک انے کا بھی کام نہیں کیا آج اسپتال کے مسلے پر اس کی چیخ وپکار دراصل سابقہ ناکامیوں کا شاخسانہ ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں