بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرز ایک روزہ دورے پر پنجگور پہنچ گئے

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:55

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرز ایک روزہ دورے پر پنجگور پہنچ گئے ۔ڈ ی ایس ویلفیئر ٹرسٹ کی آفس کا دورہ کیا جہاں پر ڈ ی ایس ویلفیئر ٹرسٹ کے فنانس سیکریٹری طارق بلوچ نے انھیں تنظیمی امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی ڈائریکٹرز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میراسد بلوچ کی کاوشوں اور جدوجہد سے بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی ادارے کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد سماجی اور غیر منافع بخش اداروں کو رجسٹرڈ کر کے انھیں سہولت فراہم کرنا اور انھیں معاونت فراہم کرنا ہے یہ ادارہ اس وقت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اب تک سینکڑوں فلاحی و سماجی ادارے رجسٹرڈ ہوکر معاشرے میں اپنے کام کی شروعات کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم سیکریٹری عبدالروف بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل نعمان شاہ کی قیادت میں بھر پور کام کررہے ہیں اور بلوچستان بھر کے دورے کرکے تنظیموں اور فلاحی اداروں کی معاونت کررہے ہیں تاکہ وہ خودکفیل ہوکر اپنے ارد گرد کے معاشرے کو سدھار سکیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت زمان بلوچ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں