پنجگور یونیورسٹی اف مکران کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ مزیدگھمبیر ہوگیا

طلباء نے احتجاجاً یونیورسٹی کے مین گیٹ کو تالا لگاکر سامنے احتجاجی کیمپ لگادیا

منگل 28 جون 2022 15:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) پنجگور یونیورسٹی اف مکران کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ مذید گھمبیر ہوگیا طلباء نے احتجاجاً یونیورسٹی کے مین گیٹ کو تالا لگاکر سامنے احتجاجی کیمپ لگادیا سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین کا اظہار یکجہتی کالج کے پروفیسرز نے بھی احتجاجی کیمپ میں آکر طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا بچوں کا ایجوکیشن متاثر تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی اف مکران میں عبدالمالک ترین کی بحیثیت وی سی تقرری نامہ جاری ہونے کے بعد یونیورسٹی اف مکران کے طلباء سمیت سیاسی وسماجی جماعتوں وتنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اس تقرری نامہ کے خلاف گزشتہ روز یونیورسٹی اف مکران کے طلباء وطالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے مین روڑ پر آکر احتجاج کیا اور آل پارٹیز کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا آل پارٹیز کے نمائندوں نیڈپٹی کمشنر آفس جاکر اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا آج بروز منگل طلباء کی جانب یونیورسٹی کو بند کرکے مین گیٹ پر تالا لگادیا اور گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کردیا احتجاجی کیمپ میں مختلف شخصیات آل پارٹیز کے نمائندوں اور طلباء تنظیموں کے قائدین نے آکر اظہار یکجہتی کیا یونیورسٹی اف مکران کے طلبہ وطالبات کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت عبدالمالک ترین کو بحیثیت وی سی قبول نہیں کریں گے احتجاج اور یونیورسٹی کی بندش کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مالک ترین کی تقرری نامہ واپس نہیں لیا جائے گا پنجگور میں وی سی کی تقرری کے بعد تعلیمی سلسلہ رگ گیا ہے طلباء وطالبات سڑکوں پر آکر احتجاج کررہے ہیں اور آل پارٹیز کی سطح پر بھی وی سی تقرری مسئلے پر شدید بے چینی اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں