مکران سمیت پنجگور کا امن مسلح جہتوں کو غیر مسلح کرنے سے مشروط ہے، مولانا ہدایت الرحمن

بدھ 29 جون 2022 22:50

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ مکران سمیت پنجگور کا امن مسلح جہتوں کو غیر مسلح کرنے سے مشروط ہے جب تک اس طرح کے عناصر کی سرپرستی جاری رہتا ہے تو امن کی بحالی ممکن نہیں ہے پنجگور کے شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے حق دو تحریک بنیادی انسانی حقوق کی بحالی منشیات، ٹرالرنگ ،چیک پوسٹوں پر عوام کی تزلیل کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا قوم پرستوں سے نہ کل مسلہ تھا اور نہ آج انکو اپنے لیے مسلہ سمجھتے ہیں انکا اپنا طریقہ کار ہے اور حق دو تحریک عملی جہدوجہد پر یقین رکھتا ہے جنرل الیکشن میں مکران کے تمام علاقوں سے اپنا امید وار کھڑا کریں گے گوادر کے بلدیاتی الیکشن مستقبل کے لیے سپرائز ہیں اور اب عوام حقیقی ہمدردوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور لوکل گورنمنٹ گیسٹ ہاو?س میں پریس کانفرنس کرتے، ہوئے کیا اس موقعے پرپاکستان پیپلزپارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ، حسین مسلم لیگ ن مکران کے صدر اشرف ساگر جماعت اسلامی کے امیر حافظ صفی اللہ جنرل سکریٹری حافظ سراج احمد حق دو تحریک کے ترجمان ملا فرہاد قاضی عبدالواحد لال دوست شعیب حاجی عزیزاللہ زعمرانی سمیت دیگر کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیکنی ریاست اور اسکے اداروں کی زمہ داری ہے مکران اور پنجگور کو آج جس ڈگر پر لاکر چھوڑ دیا گیا ہے یہ حکومتی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کے لیے آواز اٹھایا ہے لاپتہ افراد کے مسائل ہوں یا ٹرالرنگ، چیک پوسٹوں پر عوام کی تزلیل گوادر پورٹ بارڈر کے امور اورنوجوانوں کے قتل کے واقعات ہوں سب پر حق دو تحریک نیبغیر کسی مصلحت پسندی اور خوف کے آواز اٹھایا ہے اور ہماری جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی عزت نفس سمیت انکے روزگارکو تحفظ فراہم کرائیں مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے جوڑ کر سیاسی اسکورنگ اور سازشیں شروع سے جاری ہیں عوام کے جن مسائل پر ہم تحریک چلارہے ہیں کیا وہ اسٹیبلشمنٹ کی ترجیحات ہیں خدا کا خوف ہونا چائیے ایسے لوگوں کو جو خود توعوام کے ایشوز پر واضح موقف اختیار کرنے سے ڈرتے ہیں جب ہم ان مسائل پر زمہ داروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردو ٹھوک انداز میں بات کرتے ہمیں ایجنٹ کا طعنہ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایجنٹ کو عوام کے حقوق کی کیا بات کرنی ہے عوام کے مسائل اور مشکلات کا ادراک ایک سیاسی ورکر کو ہے قوم پرستوں سے کوئی مسلہ نہیں ہے ظاہر ہے انکا منشور اور طریقہ سیاست الگ ہے حق دو تحریک کی جہدوجہد لفاظیت سے بالاتر ہے عوام کے مسائل پر جو اصولی موقف حق دو تحریک نے اپنایا یہ نام نہاد نمائندے کئی دائیوں تک عوام کے ووٹوں سے اسمبلی کے مزے لوٹنے کے باوجود نہیں کرسکے گوادرکے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حق دو تحریک کے امیدواروں کی کامیابی بھی عوام کے اصل ایشوز پر اصولی موقف اپنانے کی وجہ سے ملی اس اعزاز کو برقرار رکھیں گے اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل تک جہدوجہد جاری رہے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاپتہ افراد کے مسلے پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے حق دو تحریک ڈی چوک تربت کے دھرنے میں شریک رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں مکران کے تمام اضلاع میں حق دو تحریک اپنا امیدوارلائے گا اور بلدیاتی الیکشن کی طرح ان انتخابات میں بھی کامیابی کے لیے پرامید ہیں انہوں نے مکران یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری، پر بھی سوال، اٹھایا اور کہا کہ جب علاقے کاعوام طلبائ سیاسی کارکن انہیں نہیں چاہتے تو اسے باعزت واپسی کا راستہ اختیار کرنا چائیے زبردستی مسلط ہونے سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں مکران یونیورسٹی کو ایک ایسے وی سی دیا جائے جو متنازعہ نہ ہو یونیورسٹی کے طلباء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور انکی جہدوجہد میں ساتھ ہوں مولانا ہدایت الرحمن نے پنجگور میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ علاقائی نمائندے اپنی زمہ داریوں کا احساس کرکے پنجگور کے روایتی امن کو بحال کرائیں حق دو تحریک ستمبرکو گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کرے گا حکومت کے لیے اب بھی موقع ہے کہ وہ حق دو تحریک کے ساتھ کیئے جانے والے معاہدوں پر من وعن عمل درآمد کرے ایسا نہ کہ عوام انکے خلاف ایک بار پھر ایک فیصلہ کن تحریک کی جانب چل پڑیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں