بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی حاصل کرکے پاکستان کا حصہ بنے گا ، ڈپٹی کمشنر پنجگور

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:49

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) پنجگور ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی کی صدارت میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ماڈل ہائی سکول چتکان میں تقریب میں طلباء اساتذہ اور دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی طلباء نے مظلوم کشمیری مسلمانوںسے اظہار یکجہتی کیاپاکستان زندہ باد پاک فوج ندہ باد کے نعرے لگائے طلبا نے کشمیری مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ماڈل سکول سے ایک ریلی بھی نکالی اور دوبارہ ماڈل سکول چتکان میں اختتام پذیر ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی حاصل کرکے پاکستان کا حصہ بنے گا انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی پرامن جہدوجہد کو سپورٹ فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں