نیشنل پارٹی اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی ،رحمت صالح بلوچ

علاقے کے رہنے والے کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی رہنمائوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے، امیدوار حلقہ پی بی 43

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نیشنل پارٹی اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی اور یہاں کے رہنے والے کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی رہنماوں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے،پارٹی کی بہترین حکمت عملی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور حلقہ پی بی 43کے امیدوار رحمت صالح بلوچ ،این اے 270پنجگور واشک کم آواران کے نامزد امیدوار پھلین بلوچ ،حلقہ پی بی 44 آواران کم پنجگور کے نامزد امیدوار خیر جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے جوان مرد ساتھیوں نے گرانقدر قربانیاں دے کر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے اور انہوں نے ایک ظلم اور جبر کے دور کو ختم کرکے ایک پر امن فضا کو قائم رکھا.انسانی زندگی میں امن و امان سے بہتر کوئی شے نہیں ہو سکتا، پنجگور کے عوام اٴْن دنوں کو کبھی نہیں بھولتے جب تین تین مہینوں تک مسلسل شٹر ڈاون ہڑتال ہوتے تھے اور غریب دوکاندار اپنی دوکانوں کے کرایہ ادا نہیں کر سکتے تھے،نیشنل پارٹی پاکستان کا وہی سیاسی جماعت ہے جو اس خطہ میں ایک بہترین حکمت عملی اور جمہوری استحکام سے سیاست کر رہی ہے،نیشنل پارٹی دو طرفہ آئینہ نہیں ہے بلکہ ہر دورمیں نیشنل پارٹی نے اس سرزمین پر رہنے والے غریب عوام کی ترجمانی کا کردار ادا کرکے حق اور سچ کی سوچ کو فروغ دیا.نیشنل پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے علاقے کوامن کا گہوارہ بنا دیا ہے،یہ نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان میں رہنے والے غریب لوگ ایک پر امن زندگی گزار رہے ہیں،باپ کی شکل میں آج سیاسی میدان میں کچھ لوگ نا بلد سیاسی لوگ اٴْتر کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور اٴْن کی زندگی کے بیشتر وقت منشیات فروشی اور دیگر سماجی خرابیوں میں گزرا ہی.بلوچستان کے وسیع تر مفادات کی خاطر یہاں کے عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،نیشنل پارٹی کی قیادت میں جوان مردی اوروہ صلاحیت موجود ہے جو باطل کے سامنے ڈٹ کر یہاں کے عوام کے حقوق کو دلا سکیں ہم شہدا کی شہادت کا پروا نہیں کرتے بلکہ ہم یہاں کے عوام کو شعور دے کر اٴْن کے حقوق حاصل کریں گے چاہے ہمیں جتنی بھی قربانی دینا پڑی.اس دوران خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابقہ ایم پی اے پنجگور حاجی محمد اسلام بلوچ نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر حاجی صالح محمد بلوچ،ماسٹر محمد سلیم دعاگو،سیف اللہ سیفی و دیگر نے کہا کہ اگر نیشنل پارٹی کا مقابلہ ایک سیاسی اور جمہوری پارٹی سے ہوتا تو ہمیں افسوس نہیں ہوتا بلکہ افسوس اس بات پر ہوگا کہ نیشنل پارٹی کا مقابلہ امن و امان خراب کرنے والے زمینوں پر قبضہ کرنے والے ٹینکرز مافیا اور سرمایہ داروں سے ہو رہا ہے،نیشنل پارٹی کے ورکرز نے 2013کے الیکشن کامیابی حاصل کرکے مخالف گروپ کوشکست دی اور 2018کے الیکشن میں مخالف پارٹی کی میت کو ایک تابوت میں رکھ کر کسی قبرستان میں دفنا دیں گی.یہاں کے رہنے والے غیور عوام یہ فرق ضرور کریں گے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ کس کر دیں گی. ایک امیدوار عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے تو دوسری جانب چند ایسے لوگ انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے ہر دور میں علاقے کی پر امن فضا کو متاثر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا ہی.عوام یہ ضرور فرق محسوس کریں گے کہ پانچ سال پہلے بلوچستان کے کیا حالات تھے اور روز کتنے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملتی تھیں اور کتنے نوجوان روزانی ٹارگ-کلنگ کا شکار ہوتے تھے، روزانہ معروف سڑکوں کو بلاک کرکے یہاں کے غیور عوام کو لوٹتے تھی. پارٹی اور شخصیات سے بالاتر ہو کر یہاں کے عوام پنجگور کی امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں�

(جاری ہے)

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں