نیشنل پارٹی وسیع النظر سوچ کے حامل جماعت ہے ، ملنے والی پذیرائی کارکردگی اور لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کا نتیجہ ہے،میر رحمت صالح بلوچ

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:57

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ پی بی 43پنجگور کے امیدواراور سابق صوبائی وزیرصحت میر رحمت صالح بلوچ حلقہ پی بی 44کے امیدوار خیر جان بلوچ حلقہ این اے 270پنجگور کم واشک آواران پھلین بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک وسیع النظر سوچ کے حامل جماعت ہے اور عوام میں نیشنل پارٹی کو جو پذیرائی مل رہا ہے یہ ہمارے کارکردگی اور لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کا نتیجہ ہے سیاست میں جھوٹ کو گناہ کبیرا سمجھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے اپنے دور میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کیا تھاوہ کسی سے مخفی نہیں زراعت تعلیم صحت کے میگا منصوبے نہ صرف زمین پر موجود ہیں بلکہ ان منصوبوں سے عوام بھر پور مستفید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور عیسئی بوںستان تسپ گرمکان سریکوران سوردو اپنی مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ حاجی اکبر بلوچ موجود تھے اس دوران سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے استفعی دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کرنا نیشنل پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے نیشنل پارٹی کو جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا میں نے پنجگور کے بنیادی مسائل کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھ کران مسائل کو حل کیا انہوں نے کہ انہوں نے کہا کہ تعلیم قوموں کو پستی سے نکالنے کا موثر زریعہ ہے اگر ہم تعلیمی درسگاہوں پر توجہ دے کر ان کے مسائل حل کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ترقی کی دوڑ میں پھیچے رہ جائیں نیشنل پارٹی نے اپنے قول وفعل اور کردار سے ثابت کردیا ہے کہ اس کی پالیسیاں عوام دوست اور اجتماعیت کے فروغ کے لیے ہیں آج اگر پنجگور میں امن اور تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے وہ نیشنل پارٹی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جس سے سیاسی مخالفین کو فائدہ ہورہی ہیتو یہ ہماری پالیسیوں کے ثمرات ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ خوشحال بلوچستان بنانا ہے اج جو لوگ گھرگھر جاکر ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں وہ وزیر اعلی سے لیکر وازارت کے اہم عہدوں پر فائز رہے مگر انکی کارکردگی اپنے خاندان اور بیرون ملک سرمایہ لگانے تک محدود رہی ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں