کوئٹہ،سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھما، دو سیکورٹی اہلکار زخمی

پیر 13 اگست 2018 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے سیکورٹی فورسزکی گاڑی میں سوار دو اہلکار زخمی ہو گئے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں