پنجگور میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایف سی پبلک سکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پنجگور میں ملک بھر کی طرح اکہترویں جشن آزادی کے سلسلے میں ایف سی پبلک سکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ایف سی کمانڈنٹ کرنل شجیع اللہ تھے تقریب میں مختلف محکموں سے سربراہاں طلبا طالبات اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ملی نغمے ٹیبلو اور آزادی کے حوالے سے پرجوش تقاریر پیش کئے گئی.

تقریب میں بچے نہایت پرجوش نظر آئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کمانڈنٹ کرنل شجیع اللہ پروفیسر محمد حسین بلوچ محترمی میڈم صبیحہ خانم پروفیسر نجمہ شاہ حسین آغا حاجی محمد یاسین و دیگر نے خطاب کیا. پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کے اس پروقار دن کے موقع پر ہم اپنے بزرگوں کی اٴْن قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں پاکستان جیسا ایک وطن دلانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا.ہمیں یہ آزادی قربانیوں اور طویل جدجہد کے بعد ہمیں ملا ہی.

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اس قدر و قیمت وہ قومیں جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں.جشن آزادی کی خوشی میں ہم پوری قوم کو ایک پیغام دیں گے کہ وہ متحد ہوکر شعوری بنیادوں پر اس ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اٴْن قوتوں کو یہ پیغام دیں جو ہماری ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں.ہم آزادی حاصل کرنے کے بعد ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں.

آزادی قوموں کا ایک بنیادی حق ہے اور غلامانہ زندگی گزارنے والی قومیں کبھی ترقی کرکے ایک خوشخال زندگی گزار نہیں سکتی.آج ہم اپنے بزرگوں کی جدوجہد اور گرانقدر قربانیوں کی بدولت پاک وطن میں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنا زندگی بسر کر رہے ہیں. تقریب کے آخر میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں