کوئٹہ سے پنجگور آنے والے مسافر بس کو مستونگ کے مقام پر ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر انکے موبائل فون نقدی لوٹا لیا

مسافروں کا چوروں کے خلاف آرسی ڈی روڈ بلاک کر شدید احتجاج

جمعرات 16 اگست 2018 22:08

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) کوئٹہ سے پنجگور آنے والے مسافر بس کو مستونگ کے مقام پر ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر انکے موبائل فون نقدی لوٹا لیامسافروں کا چوروں کے خلاف آرسی ڈی روڈ بلاک کر شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

کئی گھنٹوں تک کراچی کوئٹہ ودیگر علاقوں میں جانے والے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بعد میں مقامی انتظامیہ نے روڑ باحال کردیامسافروں کا کہنا ہے کہ آل سفیر ٹرانسپورٹ کی ملی بھگت سے مسافروں کو لوٹا گیا انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت چوروں نے کوئٹہ ٹرانسپورٹ میں چار افراد کاٹکٹ کرکے مستونگ میں سوار ہوئے اور راستے میں ڈرائیور کو بندوق کے زور پر سیٹ سے اتار کر خود ڈرائیونگ کرتے رہے انکے ساتھیوں نے مسافروں سے انکے نقدی اور زیورات موبائل فون چین لیے اور کچھ مسافت پر انہوں نے بس کو راستے میں چھوڑ کر فرار ہوئے ہم نے بس کے منشی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اپنا نمبر بند کر دیاجن لوگوں نے بس کو لوٹا وہ راستے میں بس کے منشی سے رابطے میں تھیجب ہم نے منشی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنا نمبر بند کر دی ہم پنجگور کے نمائندوں اور مقامی انتظامیہ سے آئی پولیس ہوم ڈیپارٹمنٹ آئی جی ایف سی سے انکے خلاف نوٹس لیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں