ایک بار پھر پنجگور کو بدامنی اور کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے ،میر رحمت صالح بلوچ

اتوار 9 ستمبر 2018 20:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی مفادات اور سیاسی وجمہور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی جمہوری سیاسی نظام کی بحالی بلوچستان کے وسائل پر بلوچ قوم کی جائز حق ملکیت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی پنجگور کے امن ترقی اور تعلیم وصحت کے اداروں کی فعالیت میں نیشنل پارٹی سب سے زیادہ قربانی دے کر عوام کی ہونٹوں پر دوبارہ مسکراہٹ واپس لے آئی بدقسمتی سے ایک بار پھر پنجگور کو بدامنی اور کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے نیشنل پارٹی کے ہر کارکن اپنے قومی علاقائی زمہ دارایوں کو نباتے ہوئے پنجگور کے بدامنی کے خلاف صف اراء ہوجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی سکریٹریٹ میں کارکنوں ڈے چطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنمائ حاجی صالح محمد بلوچ ضلعی صدر حاجی اکبر بلوچ چیئرمین عبدالمالک بلوچ غلام جان بلوچ تاج بلوچ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

(جاری ہے)

یر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے قومی زمہ داریوں سے غافل نہیں ہے نیشنل پارٹی اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر عوامی خدمت کے جزبے سے سرشار اپنی زمہ داریوں کو پورا کرتا رہیگی بلوچستان اور بلوچ قوم کو موجودہ حالات میں شدید چیلنج کا سامنا ہے بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے اور بلوچستان میں اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنے کیلئے غیر جمہوری اور غیر سیاسی لوگوں کو بلوچستان پر مسلط کرکے بڑی کھیل کھلنے کی سازش ہورہی ہے بلوچستان اور بلوچ قوم لاوارث نہیں ہے نیشنل پارٹی قومی مفادات کا ہر صورت میں دفاع کریگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچستان کی امن تعلیم اور پائیدار ترقی کے ساتھ عوام کی خوشحالی ہے بلوچستان کی قومی مفادات جمہوری اصولوں اوراپنی وڑن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگیانہوں نے کہا کہ پنجگور کی امن جاری بدامنج کے خاتمے تعلیم اور صحت کے اداروں کی بحالی میں نیخنل پارٹی نے سب سے زیادہ قربانی دے کر پنجگور کے عوام کی چھین وسکون بحاکیا ہے پنجگور کے امن کیلئے نیشنل پارٹی کسی قربانی سے دریخ نہیں کریں گی اس لئے نیشنل پارٹی کا ہر کارکن پنجگور کے امن دشمنوں کے خلاف صف اراء ہوکر اپنی قومی زمہ داری پورا کریں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں