پنجگور پاک ارمی کے میجرجنرل کاشف نزیر کاڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگورکا دورہ

پاک آرمی کی جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ ،ہسپتال کے شعبہ سرجری اور شعبہ حادثات کا معائنہ کیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:36

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجگور پاک ارمی کے میجرجنرل کاشف نزیر کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگورپاک آرمی کی جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور ہسپتال کے شعبہ سرجری اور شعبہ حادثات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر بلوچ نے ہسپتال کے متعلق بریفنگ دیا تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے جنرل کاشف نزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور کا دورہ کیا اور پاک آرمی کی جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس دوران برگیڈیئر جوائد احمد کرنل زاہد ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ انکے ہمراہ تھے جنرل کاشف نزیر نے ہسپتال کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے شعبہ سرجری اور شعبہ حادثات سمیت دیگر شعبوں کابھی دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظہر بلوچ نے ہسپتال کے جاری ترقیاتی کاموں ہسپتال کے تمام شعبوں کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیا پاک آرمی کے جںرل کاشف نزیر نے کہا کہ پاک ارمی سول اداروں کے ساتھ ملکر اداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں جاری ترقیاتی کام کا مقصد عوام کے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ یہاں کے عوام کو فائدہ حاصل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں