پنجگور کی خوبصورتی کیلئے کوششیں جاری ہیں، مین روڑز کو چوڑا کرنے کیلئے 38فٹ کا ڈیز ائن تیار کیا ہے جو ڈبل وے بنائیں گے ، رفیق بلوچ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:19

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسیئن ون چاکر رفیق بلوچ نے کہاہے کہ پنجگور کی خوبصورتی کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور ہم نے پورے پنجگور کی مین روڑز کو چوڑا کرنے کیلئے 38فٹ کا ڈیز ائن تیار کیا ہے جو ڈبل وے بنائیں گے جس سے ٹریفک اور دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگا ان میں عیسئی سے سوردو،تسپ سے وشبود سوردو سے ایئر پورٹ و دیگر روڑز شامل ہیں انہیں باقائدہ طور پر 38فٹ چھوڑا کریں گے اور درمیان میں چار فٹ پہ اسٹریٹ لائٹ درخت اور جالی نما بنائیں گے اس میں لائٹ و دیگر خوبصورتی لایا جائے گا ہمارا عزم ہے کہ ہم گزشتہ دور سے بہتر کام کرسکیں اور ایک واضح تبدیلی و فرق عوام کو دکھائیںہمارا مقصد کرپشن سے پاک معاشرہ اور عوام کی اجتماعی مسائل حل ہے یہ ہماری اولین ترجیحات ہیں جیسے ہر ممکن کوشش میں پورا کریں گے انہوںنے کہاہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے کہ پنجگور کی بہتری کیلئے سیاسی اختلافات کو ختم کرکے ایک مثبت سوچ کے ساتھ ہمارے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھیں اختلافات سے پنجگور کی تباہی سب کے سامنے ہے اس پنجگور کو خوبصورت بنانے کیلئے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے صدر برکت مری سے اپنے دفتر میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی اس موقع پہ سی بی اے کے نائب صدر سعید اللہ بلوچ، ایس ڈی او رسول جان ،کلرک ناصر بلوچ، بابو اسماعیل، حنیف بلوچ، حاجی افضل بلوچ و آصف بلوچ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں